کاروار:12/اگست(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے ساحلِ سمندر کے بیچوں کو دل کش اور جاذب بنانےاور بین الاقوامی سطح کے آبی مہم جو(اڈوینچر)کھیلوں کا اہتمام کرنے کے لئے ریاستی کابینہ کے بڑی صنعت اور متوسط صنعت اور بنیاد ی سہولیات وزیر آر وی دیش پانڈے نے افسران کو ہدایات دیں۔
ڈی سی دفترمیں منعقدہ محکمہ سیاحت کے کاموں کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے افسران سے کہا کہ اترکنڑا ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پروگراموں کا انعقاد ہونا چاہئے، صرف ترقی جاتی کاموں کو انجام دینےسے کام نہیں چلے گا۔سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات کرنا لازمی ہے۔ اس کے لئے کاروار کے ٹائیگوربیچ، گوکرن کا اوم بیچ اور مرڈیشور بیچ پر بین الاقوامی سطح کے آبی مہم جو کھیل مقابلوں کاانعقاد کرنے کےلئے افسران کو ہدایات دیں۔ ضلع میں صنعت کار وں کااجلاس منعقد ہونے والاہے۔ دسمبر میں کراولی اتسوا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیترانی میں اسکوبا ڈرائیونگ کو ترغیب دینے اور ملک و بیرون ملک کے سیاحوں کو اس جانب رجوع کے مقاصد سے بین االاقوامی سطح کے اسکوبا درائیونگ اتسوا منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ ان تمام کے لئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے۔ صرف سرکاری افسران سے یہ کام ہونے والانہیں ہے، اس کے لئے تیاریاں ابھی سے کرنے اور عوام کو تعاون دینے کی اپیل کی۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ڈی سی ایس ایس نکول ، رکن اسمبلی ستیش سئی، اپر ڈی سی پرسنا وغیرہ موجود تھے۔